معارف فیچر | 1 دسمبر 2014ء
پندرہ روزہ معارف فیچر
جلد نمبر:7 – شمارہ نمبر:23
پندرہ روزہ معارف فیچر
جلد نمبر:7 – شمارہ نمبر:23
علی خامنہ ای اب بھی بہت سے معاملات میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ حسن روحانی اور جاوید ظریف کے کاندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ علی خامنہ ای کو سمجھائیں کہ ایران کو لاحق سب سے بڑا خطرہ امریکا نہیں بلکہ اقتصادی پابندیاں ہیں جن کے باعث معیشت بُری طرح متاثر ہو رہی ہے اور لوگ پریشان ہیں۔
مغرب کے ماضی پر نظر ڈالی جائے، خاص طور پر اسرائیل بننے کے بعد تو انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اگرچہ وہ تسلیم نہیں کریں گے لیکن مغرب نے اسے دہشتگردی کے خلاف جنگ یا تہذیبوں کے تصادم کا نام دے رکھا ہے۔ حقیقت میں یہ صدیوں پرانی صلیبی جنگ کا ہی تسلسل ہے
ماہرین کے نزدیک متوسط طبقہ وہ ہے جو زندگی کو بہتر اور سہل انداز سے بسر کرنے کی پوزیشن میں ہو۔ جو خوراک اور رہائش پر خرچ کرنے کے بعد اپنی آمدن کا ایک تہائی دیگر امور پر خرچ کرنے کا اہل ہو۔ یعنی متوسط طبقہ وہ ہے جو زندگی کی تمام بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کماحقہ صلاحیت رکھتا ہو، اور اِس کے بعد بھی اپنا معیار بلند کرنے کے قابل ہو۔
آسٹریا کی سرکاری اسلامی تنظیم ’اسلامک کمیونٹی‘ کا کہنا ہے کہ قانون میں مجوزہ ترمیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں پر بھروسا نہیں کیا جاتا اور انھیں برابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا۔
ایک عجیب بات ہے کہ لوگ بولتے ہیں تو بات میں سادگی اختیار کرتے ہیں لیکن لکھتے ہیں تو اسی سیدھی سی بات کو الجھا دیتے ہیں۔ خدا جانے کہاں کہاں سے ایسے ایسے لفظ لاتے ہیں جو عام زندگی میں بھولے سے بھی استعمال نہیں کرتے۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ آسان زبان لکھنا بہت مشکل کام ہے۔ اچھی سہل عبارت میں چلتے چلتے کوئی الجھا ہوا اجنبی لفظ آجائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے زور کی ٹھوکر لگی ہو۔
یہ کوئی معمولی کام نہیں کہ آزاد خیالی اور اُس کے نتیجے میں آنے والے جمہوری نظام کا متبادل تعمیر کیا جائے۔ سب سے اہم سبق جو مورالیز او ر بولیویا سے سیکھا جا سکتا ہے، وہ یہ کہ کسی بھی ایسے متبادل اقدامات کے لیے عوامی شعور اور تحرک سب سے اہم ہے
افسر علی راج شاہی کے علاقے صاحب بازار میں رہتا تھا، اُسے ایک بنگالی دوست نے پناہ دی۔ افسر علی نے بتایا کہ اس نے اپریل ۱۹۷۱ء کے دوران راج شاہی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کے کئی اہلکاروں اور افسروں کو دیکھا۔ یہ لوگ ہندی بولتے تھے اور باغیوں کے گروہوں کو غیر بنگالیوں پر فائرنگ کا حکم دیا کرتے تھے
علوم کی اسلامی تدوین کے ابتدائی داعیوں اور بعد میں اس کام کی طرف توجہ دلانے والوں کے ذوق و مزاج میں ایک اہم فرق موجود ہے۔ سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اسلامی اساس پر علم کے ارتقا کی جانب دعوت دی۔ محترم موصوف کی اس دعوت کا سیاق، اسلامی تحریک ہے، جو ہدایتِ الٰہی کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیرِ نو کی طرف بلاتی ہے[مزید پڑھیے]
کیا فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ہٹ دھرم رویہ پر اسرائیل اور یورپ کے تعلقات ٹوٹنے کی جانب بڑھ رہے ہیں؟ کیا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے خلاف غم و غصہ اور مقبوضہ عرب زمین پر یہودی بستیوں کو توسیع دینے کا معاملہ، جو بین الاقوامی قانون کے لحاظ سے ممنوع ہے، یورپ کو مائل کر رہا ہے کہ وہ علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں؟
Copyright © 2024 | WordPress Theme by MH Themes