آج ہماری زندگی میں کمپیوٹر اس طرح مسلط ہو چکا ہے‘ ہم چاہ کر بھی اس سے نجات حاصل نہیں کر سکتے۔ دفاتر اور شاپنگ سینٹرز اور دیگر کاموں میں تو اس کا استعمال ناگزیر ہے مگر گھروں میں بھی یہ ایک ضرورت کی چیز بن گیا ہے۔ اسکول میں بچے بھی اپنا کام کمپیوٹر پر ہی انجام دے رہے ہیں۔ آج کے دور کو بجاطور پر کمپیوٹر کا دور کہا جاسکتا ہے۔ کمپیوٹر کی مدد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس قدر تیز رفتار ترقی شروع کر دی ہے کہ کمپیوٹر کا استعمال اب تقریباً ہزارہا کاروبار میں ہونے لگا ہے۔ دنیا میں جتنے ملازمین ہیں‘ ان میں سے زائد ملازمین کی تعداد کمپیوٹروں پر کام کرتی ہے۔ ہر گھر میں کمپیوٹر موجود ہے۔ لیکن کمپیوٹر جہاں ایک طرف رحمت ہے وہیں زحمت بھی ہے۔ کمپیوٹر استعمال کنندہ ہر سال تقریباً کئی گھنٹوں تک کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ وقت کا یہ اندازہ اوسطاً لگایا گیا ہے ورنہ اس سے بھی زائد وقت کمپیوٹر پر کام کرنے والے بے شمار لوگ ہو سکتے ہیں۔ گھر پر کچھ لوگ سال کے ۳۶۵ دنوں میں پابندی سے کئی گھنٹے کام کرتے ہیں۔
گذشتہ دنوں ڈاکٹروں نے لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ جو لوگ زیادہ دیر تک کمپیوٹر پر بیٹھ کر کام کرتے رہتے ہیں‘ اس سے ان کی آنکھوں کے علاوہ جسم کے کئی اعضا پر بھی بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ نتیجتاً ان کی دور اور نزدیک کی بصارت کمزور ہو جاتی ہے اور کئی امراض لاحق ہو سکتے ہیں‘ جن کی دو وجوہات ہیں: پہلی وجہ آپ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے کے طریقے کو ہی لیں‘ ہمیں کمپیوٹر کے سامنے کس طرح بیٹھنا چاہیے اور کس طرح کام کرنا چاہیے‘ کیا آپ جانتے ہیں؟ اس بات کا ہمیں صحیح اندازہ کر لینا چاہیے تاکہ ہمیں کمپیوٹر کا استعمال کرتے وقت کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔ مثلاً یہ کہ ہم کمپیوٹر سے کتنا فاصلہ برقرار رکھیں؟ کمپیوٹر کے روبرو بیٹھ کر ہمیں کتنے گھنٹے کام کرنا چاہیے؟
آنکھیں جیسا کہ سبھی جانتے ہیں‘ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہوتی ہیں۔ ان کی تاحیات حفاظت آپ کے اولین فریضوں میں سے ایک ہے۔ لہٰذا ہم یہاں دس ایسے احتیاطی اقدامات کا تذکرہ کر رہے ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنی آنکھوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ یہ احتیاطی اقدامات آکیوویٹ آئی ڈراپس بنانے والی مشہور کمپنی نے عوام کے مفاد کے لیے جاری کیے ہیں۔
ان احتیاطی اقدامات کو اختیار کرنے سے آپ کمپیوٹر بصارت کے عارضہ (Computer Eye Syndrome) سے دور رہ کر اپنی آنکھوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
(بحوالہ سائنس و ٹیکنالوجی ڈاٹ کام)
Leave a Reply