امریکی غربت

ایک ’’اینٹی ہنگر‘‘ گروپ کی طرف سے دیے گئے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکا میں تقریباً ۵ء۳ ملین بچوں کو جو کہ ۵ سال سے کم عمر ہیں بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا ہے۔ یہ بچوں کی تعداد کا ۱۷ فیصد سے زائد حصہ ہے جو خوراک کی کمی کے باعث ذہنی و نشونمائی نقصان سے گزر سکتے ہیں۔ غیر منافع بخش ادارہ ’’فیڈنگ امریکا‘‘ کی یہ رپورٹ امریکا کے شعبہ مردم شماری اور شعبہ زراعت کے ۰۷۔۲۰۰۵ء کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہے۔ اس ادارے کے مطابق مئی ۲۰۰۹ء میں شائع ہونے والی یہ پہلی رپورٹ ہے کہ جس نے ۵ سال سے کم عمر بچوں کی اس تعداد پر غور کیا۔ ’’فیڈنگ امریکا‘‘ پورے ملک میں فوڈ بینک اور خوراک کھلانے کے مراکز چلاتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ۱۱ ریاستوں میں ۲۰ فیصد سے زائد ۵ سال سے کم عمر بچوں کو بھوک کا سامنا ہے، جس میں لوزیانا کی شرح سب سے زیادہ ہے اس کے بعد نارتھ کیرولینا، اوہائیو، کینٹکی، ٹیکساس، نیومیکسیکو، کینساز، سائوتھ کیرولینا، اڈاھواو شامل ہیں۔

(بحوالہ: ’’سوشلسٹ اسٹینڈرڈ‘‘ جون ۲۰۰۹ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*