Abd Add
 

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی اموات

us soldier

پینٹاگون کے مطابق ۱۱؍سالہ افغان جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

انڈی پینڈنٹ انٹرنیٹ سائٹ نے آپریشن (Enduring Freedom) کے آغاز سے جو اعداد و شمار جمع کیے ہیں، اس کے مطابق مرنے والے امریکیوں کی تعداد دو ہزار آٹھ ہے۔ پینٹاگون کی شمار کردہ ۲۰۰۰؍اموات میں ۱۵۷۷؍اموات مقابلے (Combat) میں ہوئیں جن میں ۳۴ خواتین فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ۱۶۴۰۲؍فوجی زخمی بھی ہوئے۔

سال ۲۰۱۲ء کے آغاز سے ابھی تک ۱۵۰ ؍سے زائد امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سال ۲۰۱۰ء میں امریکی فوجیوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا جس میں ۴۹۹ فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ۲۰۱۱ء میں ۴۱۴ فوجی مارے گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد نوے ہزار (۹۰۰۰۰ ) ہے۔

(Daily “Dawn”… June 15th, 2012)

Leave a comment

Your email address will not be published.


*