’’اومیکرون‘‘ ہماری توجہ چاہتا ہے!

December 16, 2021 فیچر معارف 0

نومبر کے آخر میں ماہرین کو جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کے تازہ ترین ویریئنٹ اومیکرون کا پتا چلا تھا۔ بوٹسوانا سے ملنے والی معلومات کو عالمی ادارۂ صحت نے پوری دنیا کے سامنے رکھا تاکہ زیادہ سے زیادہ محتاط رہنے کی تیاری کی جاسکے۔ عالمی ادارۂ صحت نے اومیکرون کو بہت تیزی سے سفر کرنے والے ویریئنٹ کی حیثیت سے انتہائی خطرناک کورونا ویریئنٹس کے درجے میں رکھا ہے۔ اس کے بعد ہی دنیا بھر کے ممالک نے جنوبی افریقا سے آنے والوں پر پابندیاں لگانے کا عمل شروع کیا۔ ساتھ ہی ساتھ افریقی ممالک کو فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی افادیت کے بارے میں بھی تحفظات نے سر اٹھانا شروع کردیا۔ جب افریقی ممالک میں دی جانے والی کورونا ویکسین کی[مزید پڑھیے]