غریب ترین بچے، اعلیٰ ترین تعلیم

October 16, 2016 فیچر معارف 0

اسکول کا مقصد پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بہترین تعلیم دینا ہے۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں ’’ودیاگیان لیڈرشپ اکیڈمی‘‘ غریب خاندان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلا رہی ہے۔ اس بورڈنگ اسکول کے معیار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں ہر سال ۲۰۰ نشستوں کے لیے ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ یہ اسکول شِو نادر فاؤنڈیشن نے قائم کیا تھا، جو ایسی تعلیم مکمل طور پر مفت فراہم کرتا ہے جو عام طور پر صرف انتہائی امیر خاندان ہی برداشت کر سکتے ہیں۔ روشنی نادر ملہوترا فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اسکول کا تصور بھارت کے ان نجی اسکولوں سے لیا گیا ہے، جن سے نکل [مزید پڑھیے]

زوال پذیر جاگیرداری کو سیاست کا سہارا!

October 16, 2016 فیچر معارف 0

میں نے جاگیر داری کے ثبات کے مسئلے کا مطالعہ کرنے کی غرض سے سندھ کا ایک ابتدائی تحقیقی دورہ کیا۔ وہاں جانے سے پہلے میرے لیے یہ بات باعثِ تذبذب تھی کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اب بھی بڑے جاگیردار خاندان موجود ہیں، جن کے پاس بڑی تعداد میں اجرت پر کام کرنے والے کسان اور گہرا اثر و رسوخ موجود ہے۔ یہ بات اس لیے بھی باعثِ غور تھی کہ اس طرح کے جاگیردارانہ رجحانات پاکستان کے دیگر صوبوں اور پڑوسی ممالک میں دم توڑ چکے ہیں۔ جن جگہوں پر میں نے وقت گزارا ان میں کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، خیرپور، ٹھٹہ، گھارو اور دیگر شامل تھیں۔ جن علاقوں میں میں نے فیلڈ ورک کیا وہ[مزید پڑھیے]