نوبل انعام برائے ادب۲۰۱۸ء اور ۲۰۱۹ء
نوبل انعام کی وجہ تسمیہ سویڈن سے تعلق رکھنے والا سائنس دان الفریڈ نوبل (Alfred Nobel) ہے، جس نے ۱۸۶۷ء میں ڈائینا مائٹ بم ایجاد کیا تھا۔ اس بم کی ایجاد کا محرک جنگ ِکریمیا (Crimean War) ہے، جس کے لیے الفریڈ نوبل کی خاندانی فیکٹری اسلحہ اور بارود سازی کا کام کرتی تھی۔ ۱۸۵۳ء سے۱۸۵۶ء کے درمیان یہ جنگ لڑی گئی۔ نوبل انعام کے اعلان کی سالانہ روایت ۱۱۸؍ سال سے جاری ہے۔ انعام یافتگان کو ایک خطیر رقم بھی انعام کے ساتھ دی جاتی ہے۔۲۰۱۸ء اور ۲۰۱۹ء کے لیے منتخب ہونے والے دونوں مصنفین کو الگ الگ نو لاکھ دس ہزار سویڈن کرنسی کرونا (پاکستانی روپیہ:ایک کروڑ ۴۵ لاکھ ۵۲ ہزار) کی شکل میں دی جائے گی۔ سویڈش اکیڈمی (The Swedish Academy) نے [مزید پڑھیے]