چین کی ’’مجبوری‘‘
ایک مدت سے امریکیوں (اور چند بھارتیوں) نے چین سے یہ امید وابستہ کر رکھی ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملے میں پاکستان کی طرزِ فکر و عمل کو درست کرنے میں چین غیر معمولی حد تک معاونت کرے گا۔ کالعدم جیش محمد کے بانی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق قرارداد کا چین کی جانب سے ایک بار پھر ویٹو، پلوامہ حملے کے تناظر میں اس نوعیت کی کوششوں کے لاحاصل ہونے کی صریح علامت ہے۔ چین کا مجموعی نقطۂ نظر اسٹریٹجک ہے۔ چین نے پاکستان کو یہ یقین دلانے کے لیے وسائل بھی خرچ کیے ہیں اور محنت کے ساتھ ساتھ وقت بھی لگایا ہے کہ وہ ہر موسم کا دوست ہے اور ہر بین الاقوامی فورم [مزید پڑھیے]