پاکستان میں ’’متوسط طبقے کی موت‘‘
ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات اور ٹیکس نیٹ میں وسعت کے ذریعے اہداف حاصل کرنے سے متعلق اقدامات نے وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی اساس کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ ووٹرز اور کاروباری افراد عمران خان کے متعارف کرائے ہوئے اقتصادی پروگرام کا دکھ پوری شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ راولپنڈی کے راجہ بازار میں جوتوں کا سیلزمین قیصر محمود کہتا ہے کہ ’’پاکستان میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے عام آدمی کی موت واقع ہو رہی ہے۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی کے بل بھی قیامت ڈھا رہے ہیں۔ ان سب سے کچھ بچ پائے تو انسان جوتے [مزید پڑھیے]