عارف نقوی: ’’کیا زبردست شخصیت ہے!‘‘
عارف نقوی پاکستان کی تاریخ کا وہ کردار ہے جس نے کمال ہنرمندی سے اپنی صلاحیت اور دولت کا استعمال کیا۔ وہ ہر حکومت کی آنکھ کا تارا بنے۔ وہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بیک وقت ڈیل کرنے اور تعاون کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ کراچی الیکٹرک کمپنی کی نجکاری کی آج تک کسی کو سمجھ نہ آسکی۔ یہ صرف عارف نقوی اور حکمران ٹولہ جانتا ہے کہ کراچی کے اہم اثاثے ’’کے الیکٹرک‘‘ کو کیسے لُوٹا گیا۔ عارف نقوی کی درج بالا داستان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مفاد پرستی اور دولت کی ہوس کے باوجود جب قدرت کی لاٹھی کسی پر برستی ہے تو وزیراعظم سمیت کوئی بھی مفاد یافتہ سیاستدان یا [مزید پڑھیے]