کیا پوری دنیا کی ویکسینیشن ممکن ہے؟
دنیا بھر میں ۷؍ارب ۸۰ کروڑ افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دستیابی یقینی بنانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اب تک پوری دنیا سے صرف ایک بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکا ہے اور وہ چیچک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پولیو کو پوری دنیا سے ختم کرنے کی کوشش علاقائی بنیاد پر ہی کامیاب ہوسکی ہیں۔ دنیا بھر میں پولیو کے کیس آج بھی سامنے آرہے ہیں۔ کورونا وائرس کا معاملہ محض اخلاقی نوعیت کا نہیں ہے بلکہ یہ بہت حد تک عمومی تحفظ اور جیو پالیٹکس کا کیس بھی ہے۔ چین اور روس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کو اب سفارتی کرنسی کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ چین کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کو [مزید پڑھیے]