معرکۂ محبت اور سرفروشی کی تمنا 2
اجتماعی اظہارِ غضب یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس ایلگر کی شدید ضرورت ہے۔ اس مستقل اجتماعی مزاحمتی اظہارِ ناراضی کی۔ براہمنیت کے خلاف، سرمایہ داری کے خلاف، اسلاموفوبیا کے خلاف، پدرسریت کے خلاف۔ پدرسریت جو ان سب کے اندر موجود ہے کیونکہ اگر مرد خواتین کو کنٹرول نہیں کرتے یا نہیں کر سکتے، تو انہیں معلوم ہے کہ وہ کچھ بھی کنٹرول نہیں کر سکتے۔ جبکہ وبا پھیل رہی ہے، کسان سڑکوں پر ہیں۔ بی جے پی کے زیرانتظام صوبوں میں تبدیلیٔ مذہب مخالف قوانین پھرتی سے منظور کیے جا رہے ہیں۔ میں ان کے متعلق کچھ بات کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ اس تشویش کے سمجھنے میں بہت مددگار ہیں جو اس حکومت کو ذات پات کے متعلق، مردانگی کے متعلق، مسلمانوں اور [مزید پڑھیے]