سری لنکا: جمہوریت خطرے میں۔۔۔
ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا بھر میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹیو (بی آر آئی) کو شک کی نظر سے دیکھا جارہا ہے، سری لنکا میں راجا پکسا خاندان کا دوبارہ اقتدار میں آنا چینی قیادت کے لیے انتہائی خوش آئند ہے تاہم دوسرے تمام فریقین کے لیے یہ سب کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ جنوبی ایشیا کی سب سے پُرانی جمہوریتوں میں سری لنکا بھی شامل ہے مگر اب خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔ آئندہ ماہ صدارتی انتخاب ہونا ہے، جس میں راجا پکسا خاندان کے ایک فرد کی فتح یقینی ہے۔ یہ خاندان مطلق العنانیت، تشدد اور کرپشن کے حوالے سے خاصا بدنام ہے۔ گزشتہ برس صدر میتھیلی پالا سری سینا نے آئینی بغاوت کی کوشش کی تھی جو ناکام [مزید پڑھیے]