اسرائیل جرمنی سمیت یورپ کی حمایت کھو رہا ہے!
کیا فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ہٹ دھرم رویہ پر اسرائیل اور یورپ کے تعلقات ٹوٹنے کی جانب بڑھ رہے ہیں؟ کیا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے خلاف غم و غصہ اور مقبوضہ عرب زمین پر یہودی بستیوں کو توسیع دینے کا معاملہ، جو بین الاقوامی قانون کے لحاظ سے ممنوع ہے، یورپ کو مائل کر رہا ہے کہ وہ علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں؟