محصورینِ بنگلہ دیش: ۴۳ سال بعد بھی بے وطن!
بنگلہ دیش کے قیام کو ۴۳ سال ہونے کو آئے ہیں مگر اب تک بنگلہ دیشی سرزمین پر بہاری در بدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کسی کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ حال ہی میں میر پور کے کیمپ میں ۹ بہاریوں کو جلا دیا گیا اور ایک کو گولی مار دی گئی۔ ان ہلاکتوں نے بہاریوں کے مسئلے کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔