مضمون نگار مارٹین جیکس ایشیا ریسرچ سینٹر لندن اسکول آف اکانومکس میں وزیٹنگ ریسرچ فیلو ہیں۔
امریکا کا زوال
صرف چند سال قبل دنیا امریکی قوت کے خیال سے مرعوب تھی۔ نوقدامت پرستوں کے ایجنڈا نے نہ صرف یہ کہ وائٹ ہائوس کے نقطۂ نظر میں جان ڈال دی بلکہ یہ بین الاقوامی تعلقات کے مستقبل سے متعلق عالمی مباحثہ پر بھی حاوی رہا۔ گیارہ ستمبر کے بعد ہم نے تیز رفتار تواتر کے ساتھ ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘‘ چھیڑ دی اور ’’بدی کا محور‘‘ کی نشاندہی کی جو کہ ایک نئے امریکی امپائر کا تصور تھا ا