ڈاکٹر معصومہ طورفا یواین اسسٹنس مشن فار افغانستان (UNAMA) میں اسٹریٹجک کمیشن کی سابق ڈائریکٹر ہیں۔ اور ان دنوں وہ لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں اور ایران، افغانستان و وسطی ایشیا پر اسپیشلائزیشن کررہی ہیں
افغانستان : ’’مشترکہ حکومت فارمولا‘‘ چل سکے گا؟
افغانستان کے عوام کے لیے قومی اتحادی حکومت کا سیاسی ڈھانچہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافے کا ہی سبب بنے گا۔ مخلوط کمیشن جسے دونوں فریقوں میں اختلافات ختم کرنے کا کام سونپا گیا تھا بذات خود اختلافات کا شکار ہے۔ دونوں فریقین معاہدے کی ایک دوسرے سے بہت مختلف اپنی اپنی مرضی کی تشریحات پیش کرنے میں لگے ہوئے ہیں