چین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں!
چین کی بڑھتی ہوئی قوت نے امریکا اور یورپ کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ عالمی امور میں چین کا اثر و رسوخ روکنے کی خاطر امریکا اور یورپ مل کر بہت کچھ کر رہے ہیں۔ عالمی سیاسی و مالیاتی نظام کی ہیئت تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ جن خطوں کو امریکا اور یورپ نے مل کر ایک زمانے تک لُوٹا ہے اُنہیں تادیر اپنی مٹھی میں رکھنے کی تگ و دَو تیز تر ہوگئی ہے۔ دونوں چاہتے ہیں کہ اُن کا راج برقرار رہے، چاہے باقی دنیا کی مٹی پلید ہوتی رہے۔ مغرب کے بیشتر سیاسی تجزیہ کار اور تجزیہ نگار دن رات یہی راگ الاپ رہے ہیں کہ سب کچھ چین کے ہاتھوں میں چلا گیا تو دنیا تلپٹ ہو جائے [مزید پڑھیے]