دیسی سیکولروں کی علمی کم مائیگی | تیسرا حصہ
یہ کتنی عجیب بات ہے کہ سیکولر ریاست کے غیر جانبداریت کے اس جھوٹے دعوے سے متاثر ہو کر تمام مذہبی گروہ اور طبقے اس کے ہاتھوں میں خوشی خوشی اپنی جڑیں کٹوا لینے پر تیار ہو جاتے ہیں۔ یعنی بریلوی،دیوبندی، سلفی، شیعہ سب ایک ایسی انفرادیت (ہیومن) اور اجتماعیت (سول سوسائٹی) کے غلبے کو قبول کر لینے پر آمادہ ہو جاتے ہیں جو ان سب کی نفی اور بیخ کنی کر دیتی ہے