’’اب تم کام کے نہیں!‘‘
گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے جید علمائے کرام کی شورٰی نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اخوان المسلمون انتہائی بُری تنظیموں میں سے ہے اور اسلام کی بنیادوں کے لیے خطرہ ہے۔ یہ دہشت گردوں کا گروپ ہے جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اخوان المسلمون ایک ایسی بگڑی ہوئی تنظیم ہے، جو مستحکم (اور قانونی طور پر درست) حکومتوں کا تختہ الٹنے کے لیے سرگرم رہتی ہے، تنازعات کو ہوا دیتی ہے، غلط کاموں کو دین کے پردے میں لپیٹتی ہے اور تشدّد و دہشت گردی کے ذریعے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ سعودی علمائے کرام کی رائے ہے کہ اخوان المسلموں نے اسلام کی [مزید پڑھیے]