نکولا نصر سینئر عرب صحافی ہیں اور ان کا قیام دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے کے قصبے برزیت میں ہے۔
عراق ” ہائیڈروکاربن پرائز ” اور مغرب
عراق میں امریکا کی پراکسی حکومت کی ناکامی نے ہائیڈرو کاربن انڈسٹری (پٹرولیم انڈسٹری) کو قومی تحویل سے نکالنے کے قانونی عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ عراق کے طول و عرض میں سابق حکمراں بعث پارٹی کے حامیوں اور دیگر قوم پرستوں پر مشتمل عناصر مسلح مزاحمت کے ذریعے ملک کے تیل اور گیس کے ذخائر کو دوبارہ قومی تحویل میں لیے جانے کی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کا استدلال ہے کہ نجکاری کے عمل سے ملک کی تیل اور گیس کی دولت غیر ملکی اور بالخصوص مغربی کمپنیوں کے کام آئے گی، ملک کا کچھ بھلا نہ ہوگا