مصری معاشرے پر مذہب کی مضبوط گرفت
نعمت ساتے کہتی ہیں کہ ان کے منصوبے کے نتیجے میں مصری معاشرے میں انتہا پسندانہ رجحانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ان کے بقول منصوبے کا مقصد لوگوں کی نجی زندگیوں میں مداخلت کرنا نہیں، بلکہ اس مہم کے ذریعے وہ ’’غلط نظریات کو درست کرنا اور نوجوانوں کو سیدھے راستے‘‘ پر لانا چاہتی ہیں۔