نظامِ تعلیم پر نظر ثانی کی ضرورت
قدروں کے بحران کی انتہا یہ ہوگئی ہے کہ دنیا پڑھ لکھ کے دوبارہ دورِ جہالت اور حیوانیت سے بھی پرے جاگری ہے۔ ایک طرف بچیاں ماں کی کوکھ میں ماری جارہی ہیں تو دوسری طرف پرائی عورتوں کی کوکھ کو کرایہ پر لے کر بے اولادی کا غم غلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ انسانی اعضا کی چوری کے لیے اغوا کا چلن شروع ہوگیا ہے