کورونا وائرس کس قدر وبا،کس قدر سازش؟
جنوری ۲۰۲۰ء کے اوائل سے چین سے اچانک ایک نئی اور خوفناک وبا کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ یہ ایک ایسا وائر س تھا جس نے صرف ووہان شہر میں بیسیوں ہلاکتیں ایک ساتھ کردیں۔ دنیا میں اس خبر سے ایک تہلکہ مچ گیا، لرزہ طاری ہوگیا۔ پھر اچانک ہی بیماری کو ’’کورونا وائرس‘‘ کا نام دے دیا گیا۔ ابھی یہ بیماری چین میں قابو بھی نہیں آنے پائی تھی کہ یورپی ممالک سے بھی اس کے پھیلاؤ کی خبریں آنے لگیں۔ ہر طرف ایک ہاہاکار مچ گئی۔ علاج ڈھونڈا گیا۔ پابندیاں لگانی شروع کی گئیں۔ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا اور پھر رفتہ رفتہ کرفیو جیسی صورت تک معاملہ پہنچا دیا گیا۔ سیکڑوں اجتماعی ہلاکتوں کی خبریں تو گویا معمول ہی بن گئیں۔ [مزید پڑھیے]