اِخوان مخالف کارروائی میں سعودی حمایت کیوں؟
ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے کہ امریکا کے لیے کوئی معاملہ انتہائی اہم ہو، وائٹ ہاؤس کے لیے انا کا مسئلہ بن چکا ہو اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات نے کھل کر مخالفت کی ہو۔ مصر کے معاملے میں ایسا ہی ہوا ہے۔ جولائی میں جب فوج نے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ کیا، تب دنیا بھر میں اس عمل کی مخالفت کی گئی اور امریکا کو بھی مصر کی فوجی حکومت کی مخالفت پر مجبور ہونا پڑا۔ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصر کی فوجی حکومت کے لیے ۱۲؍ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا