Ronen Bergman
رونین برگمین اسرائیلی اخبار یڈیٹ ایرونوت سے وابستہ عسکری اور خفیہ امور کے سینئر تجزیہ کار ہیں۔ وہ آج کل موساد اور قتل کے فن پر ایک کتاب لکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جو قومی مفاد کے نام پر کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ اسرائیلی پالیسیوں کے مطابق تمام اہداف حاصل کرنے کے لیے موساد نے مختلف ادوار میں کئی ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔ کسی بھی شخصیت کو قتل کرکے سیاسی، سفارتی اور معاشی فوائد بٹورنا اس ادارے کا وتیرہ رہا ہے۔ اسلحے کے کئی تاجروں کو موساد نے ٹھکانے لگایا۔ جیرارڈ بُل بھی ان تاجروں میں سے تھا۔ موساد نے جیرارڈ بُل کو ۱۹۹۰ء میں قتل کیا۔ اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم بین گوریان کو ایک بھیانک خواب اکثر ڈرایا کرتا تھا۔ اس خواب کے مطابق ہولو کاسٹ سے بچ جانے والے یہودی اسرائیل میں ہولو کاسٹ کا نشانہ بن رہے تھے۔ ۱۹۶۲ء [مزید پڑھیے]
اسرائیل اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی رہتی ہے۔ اس وقت بھی ایران کی جانب سے اسرائیل کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد ایک سے زائد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ وہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں۔ اسرائیل کا انٹیلی جنس چیف مائر ڈیگن کہتا رہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری یا حصول سے باز رکھنے کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا وہ کیا جائے گا اور اگر اس معاملے میں چند مفادات کو داؤ پر لگانا پڑے تو ایسا کرنے میں کچھ ہرج نہیں۔ اسرائیل کے سخت گیر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس سربراہوں میں مائر ڈیگن سر فہرست ہے۔ اس کی بد دماغی اور بد مزاجی مشہور ہے۔ اس کے [مزید پڑھیے]