اُمید ہے امریکا بھی معاہدے پر عمل کرے گا
ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے بعد طالبان نے یہ بیان دیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکا بھی معاہدے کا احترام کرتے ہوئے مئی میں افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لے گا۔ طالبان وفد نے شیر محمد عباس استنکزئی کی سربراہی میں روسی سفارت کاروں سے ملاقات کی۔ بات چیت کا یہ دور دو روز تک جاری رہا۔ اس موقع پر طالبان وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے گزشتہ سال قطر میں ہونے معاہدے میں شامل ان تمام شقوں پر عمل کیا ہے جن کا تعلق طالبان سے تھا۔ وائٹ ہاؤس اور امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ گزشتہ سال صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے دوحہ معاہدے پر نظر ثانی کر رہی [مزید پڑھیے]