ملائیشیا کی ’’اسلام کاری‘‘ رخ بدلے گی؟
سیاسی پنڈت اندازے لگا رہے ہیں کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق آئندہ عام انتخابات میں کامیابی سے ہم کنار ہوں گے یا نہیں۔ اسلام پسند حکمران کی واضح فیصلہ کن پوزیشن کو ختم یا کمزور کرنے کے لیے اپوزیشن کی تمام جماعتیں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں جمع ہیں۔ ان جماعتوں کو پارلیمان میں ایک تہائی تک نشستیں مل سکتی ہیں۔ اب ملائیشیا کئی عشروں کے دوران کے انتہائی اہم عام انتخابات سے کچھ ہی ہفتوں کی دوری پر ہے۔ ۹۲ سالہ مہاتیر محمد چاہتے ہیں کہ ان کا سابق سیاسی لے پالک نجیب رزاق ایک اور میعاد کے لیے وزیر اعظم نہ بنے۔ جس اپوزیشن کو انہوں نے کسی زمانے میں دبوچ کر رکھا تھا اب اسی کے ساتھ [مزید پڑھیے]