پاکستانی ہندوؤں کو بھارتی شہریت دینے کی مہم

ایشین ایج ۱۲ جون کے مطابق پاکستانی ہندوئوں کو جائز کاغذات پاسپورٹ اور ویزا کے ساتھ بھارت لانے کی ایک زبردست مہم چلائی جارہی ہے اور اس طرح انہیں یہاں کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ترغیب و تحریص دی جاتی ہے‘ یہ کام راجستھان کی بی جے پی حکومت بڑے پیمانے پر کررہی ہے۔ راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے خود اس کا اعلان کیا ہے کہ ہم نے حکومتی سطح پر مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ماضی کی طرح پاکستانی ہندوئوں کو بھارتی شہریت دی جائے۔ اس سلسلہ کی ایک خصوصی مہم ۲۸ فروری کو ختم ہوچکی ہے اور اب جو شخص بھارتی شہریت کے لیے درخواست دے گا اسے کچھ زیادہ فیس دینی پڑے گی لیکن ان عناصر نے پاکستانی ہندوئوں کی ایک تنظیم پاکستانی وستھاپت سنگھ بنوا کر فیس میں اضافہ کی مخالفت شروع کرادی ہے ‘ ریاستی حکومت نے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے پاکستانی ہندوئوں کو بھارتی شہریت دینے کے لیے کہا ہے‘ اس سلسلہ میں خود وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے مسئلہ کے حل کے لیے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے۔

{}{}{}

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*