’ کباب فوبیا ‘۔۔ فرانس میں نیا سیاسی ہتھیار!

January 1, 2015 فیچر معارف 1

فرانس میں سیاسی میدان میں دائیں بازو کے متعصب سیاست دانوں اور لبرل حلقوں کے درمیان ملکی سیاست کے حوالے سے دیگر متضاد آرا کے ساتھ مشرقی کھانوں بالخصوص ’’کباب‘‘ کی بڑھتی مقبولیت پر بھی سخت اختلافات ہیں اور کباب سیاسی محاذ کو گرم کرنے کا موجب بنا ہوا ہے۔

افغانستان کا مستقبل۔۔۔

January 1, 2015 فیچر معارف 0

افغانستان سے امریکی اور یورپی افواج کی واپسی کا مرحلہ تکمیل کے نزدیک ہے۔ ان کے جانے کے بعد کیا ہوگا؟ یہ بات پورے یقین سے کوئی بھی نہیں کہہ سکتا۔ بیشتر مبصرین کی رائے یہ ہے کہ افغانستان مزید غیرمستحکم ہوجائے گا۔

چین کی نئی شاہراہِ ریشم

January 1, 2015 فیچر معارف 0

چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی پرانی شاہراہِ ریشم کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سڑکوں کا نیا جال بچھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ نئی تجارتی سہولتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہائی اسپیڈ ریل روڈ کے علاوہ نئی پائپ لائنیں ڈالی جارہی ہیں، نئی بندرگاہیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ وسطی ایشیا سے وسطی چین اور مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ساحل سے بحری راستہ اور یُنان سے بیرونی راستہ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترکی، یورپی یونین اور میڈیا کی آزادی

January 1, 2015 فیچر معارف 0

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور توسیعی امور کے کمشنر جوہانس ہان نے خبردار کیا تھا کہ رکنیت سے متعلق ترکی کی امیدوں کا انحصار قانون کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے مکمل تحفظ پر ہے۔ انہوں نے میڈیا کی آزادی کو جمہوریت کا بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے ان گرفتاریوں کو اس اصول سے انحراف قرار دیا۔

قائداعظمؒ کے تصورِ پاکستان کی ایک جھلک

January 1, 2015 فیچر معارف 0

قائداعظمؒ نے تقسیمِ ہند سے قبل تقریباً ۱۰۱؍بار یہ اعلان کیا کہ پاکستان کے نظام کی بنیاد اسلامی اصولوں پر اٹھائی جائے گی اور قیام پاکستان کے بعد چودہ بار یہ واضح کیا کہ پاکستان کے نظام، آئین اور ملکی ڈھانچے کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے لاتعداد بار کہا کہ قرآن ہمارا رہنما ہے اور ہمیں قرآن ہی سے رہنمائی کی روشنی حاصل کرنی چاہیے۔

بھارت: شُدھی (تبدیلیٔ مذہب) کا پروگرام جاری ہے!

January 1, 2015 فیچر معارف 0

ملک میں تبدیلی مذہب کے معاملے پرجاری تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ وشواہندو پریشد ایودھیا میں اگلے ماہ ’’گھر واپسی‘‘ کا بڑا پروگرام منعقد کرنے جارہی ہے جس میں چار ہزار مسلمانوں کو ہندو بنانے کا منصوبہ ہے۔ پروگرام بی جے پی کے سابق ایم پی رام ولاس ویدانتی کرا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان مسلم خاندانوں کے نام بتانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ایسا کرنے سے انتظامیہ ان لوگوں کی ’’گھر واپسی‘‘ کو روکنے کی کوشش کرے گی۔

سنکیانگ: چینی حکومت کے حربے کامیاب یا ناکام؟

January 1, 2015 فیچر معارف 0

چینی حکام کا اصرار ہے کہ سنکیانگ اب عالمی جہاد کے ریڈار پر ہے اور سنکیانگ کے مسائل ملک سے باہر سے درآمد کیے گئے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے اویغور نوجوان کے ذہنوں کو پراگندا کیا جا رہا ہے اور انھیں ’شہادت‘ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔