Abd Add
 

شمارہ یکم جون 2010

پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی
جلد نمبر:3، شمارہ نمبر:11

ڈرون حملوں پر بڑھتا ہوا امریکی انحصار

June 1, 2010 // 0 Comments

ڈرون حملوں پر امریکی فوج کے انحصار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاک افغان سرحدی علاقے اور فاٹا کے علاوہ اب صومالیہ اور یمن میں بھی ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ فوج کا جانی نقصان کم کرنے کی راہ ہموار ہو اور جن شخصیات کی گرفتاری ضروری سمجھی جاتی رہی ہے ان سے گلوخلاصی ہی کر لی جائے۔ حالات و واقعات کے تجزیے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اوباما انتظامیہ اپنے ابتدائی دنوں میں یہ چاہتی تھی کہ بیت اللہ محسود کو گرفتار کیا جائے۔ ۲۵ مارچ ۲۰۰۹ء کو امریکی حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے قائد پر ۵۰ لاکھ ڈالر کا انعام رکھا۔ اس کی گرفتاری بہت سی دوسری گرفتاریوں کی راہ ہموار کر سکتی [مزید پڑھیے]

پاک بھارت رابطے۔۔۔ محتاط رہنے کی ضرورت ہے!

June 1, 2010 // 0 Comments

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر تعلقات بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔ رابطوں کا آغاز ہو چکا ہے اور الزامات کے تبادلے کے ساتھ وفود کے تبادلے بھی ہو رہے ہیں۔ معاملات درست کرنے کے لیے دونوں ممالک نے پہلے بھی کئی بار مذاکرات کیے ہیں مگر بات بنی نہیں۔ کشمیر کا مسئلہ تو خیر حل ہو کر ہی نہیں دیا، اب دریائی پانی کی تقسیم کا معاملہ بھی اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے الزامات کی گرد بھی بیٹھنے کا نام نہیں لے رہی۔ مذاکرات کے لیے رابطوں کا آغاز خوش آئند ہے تاہم اس معاملے میں دونوں کو محتاط رہنا پڑے گا۔ ابھی سے بہت سی توقعات وابستہ کر لینا خطرناک ثابت ہو گا۔ ماضی میں توقعات کا [مزید پڑھیے]

سعودی عرب کے خلاف مہم شروع کرنے کا اسرائیلی اعلان

June 1, 2010 // 0 Comments

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے معروف اسرائیلی تحقیقاتی جریدے میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اسرائیلی عزائم کے بارے میں ایک انکشافاتی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بنائے جانے والے منصوبے کے تحت سب سے پہلے اس سلسلے میں سعودی عرب کی اسلام پسند حکومت کو مغربی و یورپی ممالک کی نظر میں برا ثابت کر کے اسے کمزور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کیونکہ اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی درحقیقت سربراہی ہمیشہ سعودی انتظامیہ کے ہاتھ میں رہی ہے، اسی کی جانب سے اربوں ڈالر کا سرمایہ خرچ کر کے دنیا بھر میں ایک اسرائیل مخالف لابی تشکیل دینے کی سر توڑ کوشش [مزید پڑھیے]

پاکستان کا مائنڈ سیٹ بدل گیا!

June 1, 2010 // 0 Comments

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے دہشت گردی کے بارے میں پاکستان کا مائنڈ سیٹ بدل گیا ہے لہٰذا اب اس سے مذاکرات کی راہ میں کوئی دیوار حائل نہیں ہونی چاہیے۔ بھارتی ٹی وی چینل سی این این آئی بی این لائیو کی سہاسنی حیدر سے خصوصی انٹرویو میں ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ انٹرویو کی تلخیص پیشِ خدمت ہیں۔ ’’پاکستان کی سوچ بدل رہی ہے اور اس بدلتی ہوئی سوچ کے نتیجے میں ہم تعلقات کے معاملے میں ایک نئے آغاز کے متحمل ہو سکتے ہیں۔ میں نے حال ہی میں بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا باریکی سے جائزہ [مزید پڑھیے]