طیب ایردوان کو ’’مشکلات‘‘ کا سامنا!

March 1, 2012 فیچر معارف 0

ترک وزیراعظم رجب طیب اردغان کو اندرونی اور بیرونی محاذ پر نئے دشمنوں کا سامنا ہے۔ ۹ برسوں کے دوران اردغان نے کئی محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انتخابات میں انہیں پہلے سے زیادہ ووٹ ملتے رہے ہیں۔ کسی زمانے میں انتہائی طاقتور گردانے جانے والے جرنیلوں نے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے اور ان کی پارٹی اے کے پی (جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی) پر پابندی عائد کرانے کی سازش اور کوشش بارہا کی مگر ہر بار اردغان نے ان کا بھرپور انداز سے سامنا کیا

اسرائیلی عرب بھی غربِ اردن کے فلسطینیوں کی طرف دیکھنے لگے!

March 1, 2012 فیچر معارف 0

اسرائیل میں عرب باشندوں کی اکثریت والے شہر نزارتھ نے حال ہی میں غربِ اردن میں حکومت کے مرکز رام اللہ سے معاہدہ کیا جس کے تحت دونوں شہروں کو جڑواں قرار دیا گیا ہے۔ رام اللہ نے کئی ممالک کے شہروں کے ساتھ دوستی اور مفاہمت کے معاہدے کیے ہیں

بھارت پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کا خواہاں!

March 1, 2012 فیچر معارف 0

بھارت کی قیادت کے لیے علاقائی سطح پر بہتر تعلقات استوار رکھنا آسان نہیں۔ ایک طرف پاکستان ہے اور دوسری طرف چین۔ چین کے عزائم سے بھارت ہمیشہ تشویش میں مبتلا رہا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں چین کا بڑھتا ہوا عمل دخل بھارت کی تسلط پسند پالیسی کی راہ میں دیوار ثابت ہوتا جارہا ہے۔ چین آبادی اور معاشی قوت میں بھارت سے کہیں آگے ہے۔ وہ ایک بڑی مارکیٹ ہے جسے امریکا اور یورپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔