پروفیسر غلام اعظم کا بنگلا دیش کی جیل سے پیغام

November 1, 2014 فیچر معارف 0

بنگلا دیش اس وقت شدید بحران سے گزر رہاہے۔ قوم کے جو اہم مسائل ہیں، اگر ان پر اتفاق واتحاد نہ ہو تو قوم کی ترقی ناممکن ہوتی ہے۔ اس لیے میں تمام پارٹیوں اور تمام گروہوں کو یہ کہنا ضروری سمجھتاہوں کہ سب مل کر بنگلا دیش کو ان بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کریں۔ بحران کے اس دور میں انتشار نہیں، اتحاد چاہیے۔ اگر ہم صحیح معنوں میں کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں پیچھے مڑکر دیکھنے کے بجائے آگے کی طرف دیکھنا اور بڑھنا چاہیے

ہانگ کانگ: کمیونسٹ پارٹی اور عوام، مدمقابل

November 1, 2014 فیچر معارف 0

ہانگ کانگ کی احتجاجی تحریک،جسے چھتریوں والے انقلاب کا نام دیا جارہا ہے،اس وقت شروع ہوئی جب اگست کے آخر میں چین نے فیصلہ کیا کہ ہانگ کانگ کے لیے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب کمیونسٹ پارٹی کے حامیوں پرمشتمل ایک کمیٹی کرے گی۔مظاہرین کا موقف ہے کہ ہانگ کانگ میں حقیقی جمہوریت کا وعدہ پورا کیا جائے، جو حکمراں کمیونسٹ جماعت نے ۱۹۹۷ء میں برطانیہ سے ہانگ کانگ کے حصول کے وقت کیا تھا۔