Abd Add
 

شمارہ 16 اکتوبر 2019

پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی
جلد نمبر:12، شمارہ نمبر”20

دل کا مرض ’’خاموش قاتل‘‘

October 16, 2019 // 0 Comments

دنیا بھر میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ دل کے امراض کی مختلف اقسام اور مختلف مراحل ہیں۔ دل کے معمولی درد میں مبتلا افراد کے مقابلے میں ان کے لیے مشکلات زیادہ ہوتی ہیں جنہیں دل کا دورہ پڑچکا ہو۔ اسی طور دل کے مرض کو ڈاکٹر ’’خاموش قاتل‘‘ قرار دیتے ہیں۔ طبی اصطلاح میں اسے Heart-Failure (دل کی ناکامی یا موت) کہا جاتا ہے۔ دل کی ناکامی کا مطلب اس کا رک جانا نہیں بلکہ یہ ایک مستقل عارضے کا نام ہے، جس کا تعلق دل کے بتدریج کمزور پڑتے چلے جانے سے ہے۔ برصغیر میں کروڑوں افراد دل کے کمزور پڑتے چلے جانے کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جب دل کمزور پڑتا جاتا ہے تب وہ [مزید پڑھیے]

چین: کمیونسٹ پارٹی کا ۷۰ سالہ جشن

October 16, 2019 // 0 Comments

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے وسط میں ’شہر ممنوعہ‘ سے جنوب کی جانب دو رنگین دروازے ہیں، جو مرکزی راستے کے چوراہے پر لگے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک تیانمن گیٹ دنیا بھر میں مشہور ہے اور اس پر ماؤ زے تنگ کی دیو قامت تصویر لٹک رہی ہے، جس کے چہرے سے سوائے سکون کے اندرونی جذبات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ چین میں ماؤ کی شخصیت کی ایک علامتی حیثیت ہے، جو گزشتہ صدی میں چین کی تاریخ، ثقافت اور سیاست میں ایک واضح لکیر کی طرح ہے۔ ایک طرف مالدار دربار ہیں، جو اس کی ماضی کی وسیع و عریض سلطنت کے عروج و زوال کے نشان ہیں تو دوسری طرف ماؤ کی تصویر جس کی نظریں کمیونسٹ پارٹی کے [مزید پڑھیے]

تیونس : صدارتی انتخابات میں قیس سعید کی فتح

October 16, 2019 // 0 Comments

تیونس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آزاد امیدوار قیس سعید نے ۷۱ء۷۲ فیصد ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کرلی ہے۔ قیس سعید قانون کے پروفیسر ہیں،انھوں نے کل ۲۷ لاکھ ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل نبیل القروی نے ۱۰ لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ القروی ایک کاروباری شخصیت ہیں، جو تقریباً اپنی پوری انتخابی مہم کے دوران جیل میں رہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کا تناسب ۵۵ فیصد رہا جو کہ ۱۵ ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کی نسبت زیادہ ہے۔ یہ ۱۱۔۲۰۱۰ء کے انقلاب کے بعد ملک کے دوسرے آزاد صدارتی انتخابات تھے۔ ۶۱ سالہ قیس سعید کے پاس سیاست کا کوئی تجربہ نہیں ہے، انھوں نے آزاد حیثیت میں انتخابات [مزید پڑھیے]

کشمیر: ملائیشیا ، بھارت میں بڑھتی کشیدگی

October 16, 2019 // 0 Comments

بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور آرٹیکل ۳۷۰ پر ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے بعد بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے اور دونوں ہی ملک ایک دوسرے کو تجارتی محاذ پر سزا دینے کی کوشش میں ہیں۔ گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان، ترکی اور چین کی طرح مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے جب بھارت کو نشانہ بنایا تو بھارت کے لیے یہ کسی جھٹکے سے کم نہیں تھا۔ مہاتیر محمد نے الزام لگایا تھا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ملائیشیا اور بھارت کے تعلقات اچھے ہوا کرتے تھے لیکن کشمیر کے مسئلے پر مہاتیر محمد کا پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا [مزید پڑھیے]