Abd Add
 

شمارہ 16 اکتوبر 2020

پندروہ روزہ معارف فیچر کراچی
جلد نمبر: 13، شمارہ نمبر: 20

فرانس: اسلام دشمنی واشگاف

October 16, 2020 // 0 Comments

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دی میوروکس، پیرس کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کی سیکولر اقدار کو ’’اسلامی بنیاد پرستی‘‘ سے محفوظ رکھنا ناگزیر ہوگیا ہے، پوری دنیا کے مذاہب کو مسلمان شدت پسندوں سے سخت خطرہ درپیش ہے۔ فرانسیسی صدر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اب اسلامی بنیاد پرستوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ فرانس کے تعلیمی اداروں اور عوامی مراکز سے مذہب کو باہر کردیا جائے گا۔ میکرون کا کہنا تھاکہ صرف فرانس ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی مشکلات کا ذمہ دار اسلام ہے۔ میکرون نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے حکومت دسمبر میں ایک قرارداد پیش کرے گی، جس سے ۱۹۰۵ء سے موجود سیکولر ریاست کے قانون کو مزید تقویت [مزید پڑھیے]

کامیاب کیریئر کے مراحل۔۔۔

October 16, 2020 // 0 Comments

کیریئر کا انتخاب انتہائی اہم مرحلہ ہوتا ہے، اِس لیے پوری طرح متوجہ رہنا پڑتا ہے۔ ہر نوجوان کو اس مرحلے میں متعلقین سے مدد لینے میں کسی بھی سطح پر کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ ہر شعبے میں کامیاب افراد کی کمی ہے نہ ماہرین کی۔ کامیاب افراد سے معلومات حاصل کرنے میں اور ماہرین سے مشاورت میں بہت فرق ہے۔ دونوں کی آراء فائدہ پہنچاتی ہیں مگر پھر بھی اِن آراء کے فرق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بات کچھ یوں ہے کہ ماہرین کے مشوروں میں عملی پہلو زیادہ نمایاں نہیں ہوتا۔ وہ بہت کچھ پڑھ کر آتے ہیں اور مختلف حوالوں سے تحقیق کی روشنی میں بول رہے ہوتے ہیں مگر چونکہ عمل کی دنیا سے اُن کا کچھ [مزید پڑھیے]