آلودگی سے کراہتے سمندر

December 1, 2021 فیچر معارف 0

تیزی سے بڑھتی ہوئی آلودگی کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا نہیں جارہا۔ ترقی یافتہ ممالک نے مثالی نوعیت کے اقدامات کے ذریعے شہریوں کو پابند کیا ہے کہ خود بھی آلودگی سے بچیں اور ماحول کو بھی خراب ہونے سے بچائیں۔ ترقی پذیر دنیا میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر پس ماندہ ممالک میں اس حوالے سے اب تک کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ آلودگی کو پس ماندہ ممالک کے باشندے کوئی مسئلہ سمجھتے ہی نہیں۔ ان ممالک میں ہر طرح کی اور ہر سطح کی آلودگی پائی جاتی ہے۔ کھانا پکانے کے لیے لکڑیاں جلانے کا رواج [مزید پڑھیے]

بھارت میں ۳۳ لاکھ سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے

November 16, 2021 فیچر معارف 0

ٹی آئی کی خبر کے مطابق ہندوستان میں ۳۳ لاکھ سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ ’’شدید‘‘ زمرے میں ہیں۔ ایجنسی نے آر ٹی آئی کے ذریعے یہ اعداد و شمار حاصل کیے۔ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق وزارت کے مطابق ۱۴؍اکتوبر تک ملک میں 17,76,902؍شدید غذائی قلت کے شکار بچے اور ۴۲۰,۴۶,۱۵؍درمیانے درجے کی غذائی قلت کے شکار بچے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 6,16,772 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، اس کے بعد بہار (4,75,824) اور پھر گجرات (3,20,465) ہیں۔ دیگر ریاستیں جن میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہ آندھرا پردیش (2,67,228)، کرناٹک (2,49,463) اور اتر پردیش (1,86,640) ہیں۔ اس سال [مزید پڑھیے]