اسلام سے متعلق امریکیوں کی سوچ میں استحکام
امریکا کی عراق میں جنگ اور اندرونِ خانہ دہشت گردی کے مسلسل خطرے کے باوجود گذشتہ سال سے موازنہ کی صورت میں یہ واضح ہوتا ہے کہ اسلام کے تئیں عوام کے رویے میں استحکام آیا ہے۔ ایک سرسری جائزے کے مطابق دس امریکیوں میں چار امریکی (%۳۹) کا کہنا ہے کہ وہ اسلام کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ ۳۷ فیصد امریکیوں کی اسلام کے بارے میں رائے اچھی نہیں ہے۔ اسلام کے بارے میں عوامی رائے تبدیل نہیں ہوئی ہے جیسا کہ ۲۰۰۳ء کے جائزے میں ۴۰ فیصد لوگوں کی رائے اسلام کے حق میں اچھی اور پسندیدہ تھی۔ امریکیوں کا کثیر طبقہ (%۴۶) اس خیال کا حامل ہے کہ اسلام دوسرے مذاہب کے مقابلے میں زیادہ تشدد کی جانب مائل [مزید پڑھیے]