Abd Add
 

مختصر مختصر

دلچسپ اور مختصر معلومات

سوڈان کے صدر عمر البشیر کی روہنگیا مسلمانوں کو کھلی دعوت

April 4, 2016 // 0 Comments

صدر عمر البشیر نے میانمار میں بدھوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے روہنگیا مسلمانوں کو سوڈان میں رہائش اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک میں قبول کرنے پر خوشی محسوس کریں گے‘‘۔ انہوں نے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی کے شکار روہنگیا مسلمانوں کو فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع شہید جامع مسجد کے امام نے گزشتہ جمعہ کے خطبے میں ’’گلوبل روہنگیا مرکز‘‘ کے سربراہ عبداللہ معروف کو روہنگیا مسلمانوں کے ملک میں داخلے اور انہیں سرکاری اجازت نامے کی دستاویزات دینے سے متعلق سوڈان کے صدر عمر البشیر کے تیاریاں شروع [مزید پڑھیے]

میانمار میں پہلا منتخب سویلین صدر

April 4, 2016 // 0 Comments

پچاس سال بعد میانمار (برما) کے پہلے منتخب سویلین صدر ’ہیٹن کیاو‘ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ میانمار کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ڈی ایل) کے رہنما ہیٹن کیاو نے صدر تھین سین کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا ہے۔ تھین سین نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں وسیع پیمانے پر سیاسی اصلاحات متعارف کروائی تھیں۔ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں این ڈی ایل کی بھاری اکثریت کے ساتھ فتح کے بعد اب قیادت کی منتقلی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ ان انتخابات کو ملک کے تاریخی اور سب سے شفاف انتخابات سمجھاجاتا ہے۔ جس میں این ڈی ایل نے اکثریتی جماعت کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب عسکری ادارے پارلیمان میں [مزید پڑھیے]

سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کا رجحان

January 4, 2016 // 0 Comments

سعودی وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ شادیوں کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی شہریوں میں دوسرے ممالک کے افراد سے شادی کرنے کا رواج فروغ پارہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان شادیوں میں سب سے زیادہ شادیاں سعودی مرد اور یمنی خواتین کے درمیان ہوئی ہیں۔ یمنی خواتین کے بعد شامی اور فلسطینی خواتین کی تعداد ہے جنہوں نے سعودی مردوں سے شادی کی ہے۔ ان اعداد کے مطابق سعودی خواتین سے شادی کرنے والوں میں سب سے زیادہ کویتی شہری ہیں۔ علاقوں کے لحاظ سے مکہ میں سعودیوں اور دوسری قومیتوں کے افراد کی شادی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار نے یہ بھی دکھایا کہ پچھلے سال ہونے والی ۸ء۲۷ فیصد شادیاں اس سال طلاق [مزید پڑھیے]

جوہری ہتھیار: پابندی یا مرحلہ وار پیش قدمی

September 16, 2015 // 0 Comments

امریکا کی طرف سے مختلف شعبوں پر لگائی گئی قانونی پابندیاں اٹھائی جا سکیں گی، جن میں بینکاری، انشورنس، توانائی کا شعبہ، جہاز رانی، بندرگاہوں کا شعبہ، سونے اور دیگر قیمتی دھاتیں، سافٹ وئیر اور جوہری پھیلائو سے متعلق شعبہ جات بھی شامل ہیں۔ [مزید پڑھیے]

میرس وائرس اونٹ سے انسان میں منتقل ہوا

June 16, 2014 // 0 Comments

معروف طبی جریدے ’’نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں ایک اونٹ اور اس کے ہلاک ہونے والے ۴۴ سالہ مالک میں پائے جانے والے وائرس کے نمونے یکساں تھے۔

گوگل نے سرچ انجن پرفلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دے دیا

May 1, 2013 // 0 Comments

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے www.google.ps کے نام سے سروس شروع کردی ہے۔ گوگل کے ترجمان نیتھن ٹیلر کے مطابق کمپنی نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے اپنی تمام پروڈکٹس پر ’’فلسطینی علاقے‘‘ کا نام تبدیل کرکے صرف ’’فلسطین‘‘ کردیا ہے،اگرچہ فلسطین کی حتمی حدود کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا تاہم گوگل کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اقدام گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو ’’غیررکن مبصر ریاست‘‘ کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا۔ فلسطین کو ’’غیررکن مبصر ریاست‘‘ کا درجہ دلوانے میں پاکستان نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ ○○○

گوگل ’ویوی‘ کا نیا مالک

May 1, 2013 // 0 Comments

سرچ انجن گوگل نے صارفین کو خبریں فراہم کرنے والی سروس ’ویوی‘ (Wavii) کو تقریباً تین کروڑ ڈالر میں خرید لیا ہے۔ گزشتہ سال منظر عام پر آنے والی ویب سائٹ ویوی آئے سروس اپنے صارفین کو خبروں کا خلاصہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کی دلچسپی کے بلاگز کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس ایک منٹ میں ایک ہزار اداریے صارفین تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ویوی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے لیکن گوگل کی خریداری کے بعد اس میں تبدیلی آ سکتی ہے کیونکہ گوگل اور فیس بک ایک دوسرے کے حریف ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گوگل اپنے سرچ انجن کو خبروں کی بہتر تلاش [مزید پڑھیے]

امریکی ادارہ ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کا سروے

May 1, 2013 // 0 Comments

پاکستان کے عام انتخابات سے گیارہ روز قبل جاری کیے جانے والے امریکی ادارہ پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ۸۴ فیصد پاکستانی مسلمان ملک میں شرعی قوانین کو سرکاری قانون بنانے کے حامی ہیں۔ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے دوسرے بڑے مذہب کے اکثر پیروکار (بشمول پاکستانی عوام) اپنے مذہب سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کی تعلیمات ان کی زندگیوں بلکہ معاشرے اور سیاست کی بھی رہنمائی کرے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان (۸۴ فیصد) اور مراکش (۸۳ فیصد)میں شریعت کو سرکاری قانون بنانے کی حمایت بہت زیادہ ہے۔ اس سروے کے لیے ۳۹ ممالک کا انتخاب کیا گیا، جس میں یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقا [مزید پڑھیے]

شی جن پنگ چین کے نئے صدر منتخب

March 16, 2013 // 0 Comments

چین کی پارلیمان نے ۵۹ سالہ شی جن پنگ (Xi Jin Ping) کو دس سال کے لیے نیا چینی صدر منتخب کرلیا ہے۔ شی جن پنگ نے ۴ ماہ قبل کمیونسٹ پارٹی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ چین کے عوامی ’’کورونوس گریٹ ہال‘‘ میں ۳۰۰۰ افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ یہ لوگ سرخ رنگ کا بیلٹ پیپر، سرخ رنگ کے جھنڈے کے سامنے رکھے سرخ بیلٹ باکس میں ڈال رہے تھے۔ نتائج غیر یقینی نہیں تھے، یعنی شی جن پنگ نے ۲۹۵۲ ووٹ حاصل کیے، صرف ایک ووٹ ہی مخالفت میں ڈالا گیا۔ اس طرح نتائج کی شرح ۸۶ء۹۹ فیصد تھی۔ لی ین شان (Liu Yunshan) جو پارلیمان کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، نے شی جن پنگ کی صدارت کا اعلان [مزید پڑھیے]

ارجنٹینا کے جارج ماریوبرگوگلیو کیتھولک مسیحیوں کے پاپائے روم منتخب

March 16, 2013 // 0 Comments

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جارج ماریوبرگوگلیو کو کیتھولک مسیحیوں کا پاپائے روم منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ پوپ فرانسس کہلائیں گے۔ کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن سٹی نے اپنی دو ہزار سال کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ کارڈینلز کے پانچویں اجلاس کے بعد چمنی سے سفید دھواں نکلا۔ ۷۶ برس کے یہ نئے پوپ اطالوی ریلوے ورکر کے بیٹے ہیں اور کیمیا، نفسیات اور فلسفے کے استاد رہے ہیں۔ انہوں نے پرتعیش رہائش گاہ چھوڑ کر ارجنٹینا کے فلیٹ میں رہنے کو ترجیح دی، آرام دہ گاڑی اور ڈرائیور پر بس کے سفر کو فوقیت دی۔ انہوں نے اپنے لیے فرانسس کا نام چُنا، فرانسس مسیحی تاریخ کی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے [مزید پڑھیے]

ناروے چرچ کا احتجاج

March 16, 2013 // 0 Comments

ناروے کے چرچ کے احتجاج کے بعد، فِن لینڈ کی ٹوائلٹ پیپر بنانے والی ایک کمپنی نے، ٹوائلٹ رول پر بائبل کے اقتباسات چھاپنے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔ ٭ دنیا کا سب سے اونچا (فائیو اسٹار) ہوٹل دبئی میں قائم ہو گیا ہے۔ J.W Marriot Marquis کی عمارت ۱۱۶۴ فٹ (۳۵۵ میٹر) بلند ہے۔ ٭ ’’کولیش فار دی ہوم لیس‘‘ نامی این جی او کی رپورٹ کے مطابق جنوری ۲۰۱۳ء کی شدید سردیوں میں، صرف نیویارک شہر میں پچاس ہزار افراد، شہری پناہ گاہوں میں رات بسر کرتے رہے ہیں۔ ان میں محض بچوں کی تعداد اکیس ہزار تھی۔ (بشکریہ: ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ: ۱۸؍مارچ ۲۰۱۳ء)

NATO کا افغانستان سے انخلا چند حقائق

March 16, 2013 // 0 Comments

افغانستان سے امریکا اور ناٹو کے نکلنے کے اعلان شدہ وقت (دسمبر ۲۰۱۴ء) کے آنے میں اب صرف ۲۲ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ جبکہ لاکھوں ٹن سامان انہی ۲۲ مہینوں میں نکال کر لے جانا ہے۔ اس سامان سے متعلق چند دلچسپ حقائق درج ذیل ہیں: ۔ اتحادی افواج کے پاس موجود ابلاغی آلات (Communications Equipments) حساس سمجھے جاتے ہیں، یہ لازماً امریکا واپس لے جائے جائیں گے۔ ۔ استعمال شدہ بیٹریوں کو ری سائیکل کیا جائے گا یا ضائع کر دیا جائے گا۔ ۔ لکڑی کا بیشتر سامان افغانیوں کوایندھن کے لیے دے دیا جائے گا۔ ۔ دھات سے بنے پرزے، چھری کانٹے اور عام استعمال کی دیگر دھاتی اشیا میں سے کچھ امریکا لے جائی جائیں گی، کچھ ری سائیکل ہوں گی [مزید پڑھیے]

سونامی گشت

March 16, 2013 // 0 Comments

l اٹلی، یورپ کی تیسری بڑی معاشی قوت ہے۔ پچھلی دہائی میں اس کی اقتصادی نمو تقریباً منجمد رہی ہے۔ شدید معاشی بحران کے بطن سے حکومتی عدم استحکام نے بھی جنم لیا۔ حالیہ الیکشن میں بھی کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی۔ مگر دلچسپ صورتحال ضرور پیدا ہوگئی ہے۔ اٹلی کے معروف مزاحیہ اداکار BEPPE GRILLO کی نئی پارٹی ’’فائیو اسٹار موومنٹ‘‘ (معروف نام M5S) نے ۲۶ فیصد ووٹ لے لیے ہیں۔ جبکہ نامی گرامی پرانی پارٹیاں اکثریت حاصل نہ کر سکیں۔ ۶۴سالہ گریلو اپنی مزاحیہ جملہ بازی (جو اکثر اوقات فحش گوئی تک پہنچ جاتی ہے) کے سبب اٹلی کا نہایت مشہور و معروف اداکار ہے۔ اس نے نعرہ دیا کہ ’’عوام اُس پارٹی کو ووٹ دیں جس کا کوئی بھی امیدوار کبھی [مزید پڑھیے]

چین میں مزید تبتی باشندوں کی خودکشی

September 1, 2012 // 0 Comments

عراق میں ۲۱؍افراد کو پھانسی عراق میں ایک ہی دن ۲۱؍افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ وزارتِ انصاف کے ترجمان حیدر السعدی کے مطابق ان افراد کو دہشت گردی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ وزارتِ انصاف کے عہدیدار نے بتایا کہ ان افراد کو ۲۷؍اگست ۲۰۱۲ء کو سزائے موت دی گئی۔ عراق میں رواں سال ۹۱؍افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے رواں سال کے ابتدا میں عدالتی کارروائی میں شفافیت کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر پھانسی کی سزا معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ چین میں مزید تبتی باشندوں کی خودکشی چین میں مزید دو تبتی باشندوں نے احتجاجاً خود کو آگ [مزید پڑھیے]

دوسرے سیارے سے زمین تک انسانی آواز کی اوّلین رسائی

September 1, 2012 // 0 Comments

تسخیرِ قمر کے بعد ارتقا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی دوسرے سیارے سے انسانی آواز کی زمین تک رسائی ممکن ہو پائی ہے۔ امریکی خلائی مشن کیوریوسٹی نے مریخ سے انسانی آواز میں ریکارڈ پیغام کو زمین سے نشر کیا ہے۔ یہ آڈیو پیغام مریخ پر بھیجی گئی خلائی گاڑی کیوریوسٹی نے سرخ سیارے کی تصویریں بھیجنے کے بعد زمین پر بھیجا ہے۔ یہ پیغام ناسا کے ایڈمنسٹریٹر نے ریکارڈ کروایا تھا جس میں ناسا کے اسٹاف کو مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ ناسا کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ پیغام اس فرد کے لیے بھی ہے جو ممکنہ طور پر کبھی مریخ پر اترے گا اور وہاں سے اپنی آواز میں پیغام زمین پر [مزید پڑھیے]

1 2 3 7