Abd Add
 

مختصر مختصر

دلچسپ اور مختصر معلومات

اسرائیل کے جوہری ہتھیار عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں!

October 16, 2004 // 0 Comments

ابھی جبکہ اسرائیل کے جوہری اسلحوں کا ذخیرہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہونے کے سبب متنازعہ بنا ہوا ہے کہ صیہونی حکومت کے جوہری اسلحوں کے پروگرام کے حوالے سے کچھ نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی تحقیق کار Ronen Bergman نے حال ہی میں ایک کتاب لکھی ہے جو مقبوضہ فلسطین میں “Time of Accident” کے نام سے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے صیہونی حکومت کے اُن فیصلوں کا انکشاف کیا ہے جو عرب ممالک کے خلاف جوہری اسلحوں کے استعمال سے متعلق گذشتہ سالوں میں کیے گئے ہیں۔ کتاب کے اہم اقتباسات گذشتہ ہفتے اسرائیلی روزنامہ “Yediot Aharnot” میں بھی شائع ہوئے ہیں۔ برگ مین کے مطابق ۱۹۷۳ء میں اس وقت کے وزیرِ دفاع موشے دایان اسرائیلی فوج کے [مزید پڑھیے]

عراق میں ایک ہزار امریکی فوجی ہلاک

October 1, 2004 // 0 Comments

مختصر مختصر ٭ ایشین ڈولپمنٹ بینک کے مطابق سال ۲۰۰۲ء میں ایک ڈالر یا اس سے کم آمدنی میں گزارہ کرنے والے ایشیائی باشندوں کی تعداد ۶۹۰ ملین ہے جبکہ ۱۹۹۰ء میں یہ تعداد ۹۱۳ ملین تھی۔ ۲۲۳ ملین کی کل کمی ہوئی ہے جس میں سے ۷۵ فیصد چین میں ہوئی ہے۔ ٭ مارچ ۲۰۰۳ء سے گزشتہ ہفتے تک کے عرصے میں ایک ہزار امریکی فوجی عراق میں مارے جاچکے ہیں۔ مارے جانے والے فوجیوں کا %۸۵ حصہ یکم مئی ۲۰۰۳ء کے بعد مارا گیا ہے‘ یعنی جس روز صدر جارج بش نے جنگ کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔ ٭ دنیا بھر میں ہر سال ایک کروڑ افراد خودکشی سے مرتے ہیں۔ یہ تعداد جنگ یا کسی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد [مزید پڑھیے]

اقوالِ دانش

September 1, 2004 // 0 Comments

اقوالِ دانش ٭ کچھ لوگ عظیم پیدا ہوتے ہیں‘ کچھ کو عظمت دی جاتی ہے اور کچھ لوگوں پر عظمت مسلط کی جاتی ہے۔ (شیکس پیئر) ٭ یہ انسان ہے جو کہ سزا پسند کرتا ہے لیکن خدا درگزر پسند فرماتا ہے۔ (پیٹر وان ونٹر) ٭ جب کوئی تم پر احسان کرے تو اسے بھولنا نہیں چاہیے‘ اور جب تم کسی پر احسان کرو تو اسے یاد نہیں رکھنا چاہیے۔ (شیرون) ٭ قسمت ہمارے والدین کا انتخاب کرتی ہے لیکن دوستوں کا انتخاب ہم خود کرتے ہیں۔ (ڈیللّی) ٭ معاف کرنا اچھی عادت ہے اور درگزر کرنا اُس سے بہتر۔ (براننگ‘ لا سائی سیاز) ٭ جب ہم دنیا میں آتے ہیں تو روتے اور چیختے ہیں‘ یہ زندگی ہے۔ ہم جمائی لیتے ہیں اور رخصت [مزید پڑھیے]

اقوالِ دانش

August 16, 2004 // 0 Comments

اقوالِ دانش ٭ عشق کی پہلی علامت دانش کی آخری علامت ہے۔ (اینٹائن بریٹ) ٭ یہ عظیم آدمی کا ہی حق ہے کہ وہ عظیم غلطی کرے۔ (لا روچ فوکالڈ) ٭ جنگ آپ کو ساری رات جگاتی ہے جبکہ اَمن آپ کو سکون کی نیند دیتا ہے۔ (امرسن) ٭ غلطی کا صدور ہونا غلطی نہیں ہے لیکن غلطی کی تکرار ہونا غلطی ہے۔ (شیکس پیئر) (بحوالہ ’’ڈان‘‘ میگزین۔ ترجمہ: غیاث الدین)

1 12 13 14