جماعت اسلامی ہند کے رہنما مولانا محمد شفیع مونس انتقال کر گئے!
جماعت اسلامی ہند کے بزرگ و مرکزی رہنما مولانا محمد شفیع مونس کا ۶ اپریل کو ظہر کے وقت انتقال ہوگیا۔ ۹۳ سالہ بزرگ رہنما ۱۹۱۸ء میں ضلع مظفر نگر اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ ۱۹۴۴ء سے ہی جماعت سے وابستہ ہو گئے تھے۔ مولانا محمد شفیع مونس نے ابتدائی دور میں غازی آباد اور اینگلو عربک اسکول دہلی میں بطور استاد خدمات انجام دیں۔ لیکن بعد میں وہ ملیح آباد اور پھر رام پور میں مرکزی درسگاہ جماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔ مونس صاحب اپنی طویل تحریکی زندگی میں جماعت اسلامی کے تمام اہم مناصب پر فائز کیے جاتے رہے۔ نائب امیر جماعت، قیم (سیکریٹری جنرل)، اترپردیش اور آندھرا پردیش کے امیر حلقہ، مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس نمائندگان وغیرہ کے رکن اور [مزید پڑھیے]