Abd Add
 

ارجنٹینا کے جارج ماریوبرگوگلیو کیتھولک مسیحیوں کے پاپائے روم منتخب

Pope Francis

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جارج ماریوبرگوگلیو کو کیتھولک مسیحیوں کا پاپائے روم منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ پوپ فرانسس کہلائیں گے۔ کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن سٹی نے اپنی دو ہزار سال کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ کارڈینلز کے پانچویں اجلاس کے بعد چمنی سے سفید دھواں نکلا۔ ۷۶ برس کے یہ نئے پوپ اطالوی ریلوے ورکر کے بیٹے ہیں اور کیمیا، نفسیات اور فلسفے کے استاد رہے ہیں۔ انہوں نے پرتعیش رہائش گاہ چھوڑ کر ارجنٹینا کے فلیٹ میں رہنے کو ترجیح دی، آرام دہ گاڑی اور ڈرائیور پر بس کے سفر کو فوقیت دی۔ انہوں نے اپنے لیے فرانسس کا نام چُنا، فرانسس مسیحی تاریخ کی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے محبت میں امیری چھوڑی اور ظلم و ستم سہے۔ لوگوں کو دعا دینے سے پہلے نئے پوپ نے اس منصب سے سبکدوش بینی ڈکٹ کے لیے دعا مانگی اور پھر اپنے لیے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ کارڈینلز نے انہیں زمین کے کونے سے تلاش کر لیا ہے۔ وہ اپنے ملک کے لوگوں کو کہہ آئے تھے کہ اگر پوپ منتخب کر لیے جائیں تو انہیں مبارکباد دینے اٹلی آنے کے بجائے وہ رقم کسی غریب کو دے دی جائے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کرپشن و جنسی بے راہ روی کے الزامات اور جدیدیت کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے ویٹی کن کی کشتی کو منجدھار سے نکالنا پوپ فرانسس کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

☼☼☼

Leave a comment

Your email address will not be published.


*