گوگل ’ویوی‘ کا نیا مالک

سرچ انجن گوگل نے صارفین کو خبریں فراہم کرنے والی سروس ’ویوی‘ (Wavii) کو تقریباً تین کروڑ ڈالر میں خرید لیا ہے۔

گزشتہ سال منظر عام پر آنے والی ویب سائٹ ویوی آئے سروس اپنے صارفین کو خبروں کا خلاصہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کی دلچسپی کے بلاگز کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس ایک منٹ میں ایک ہزار اداریے صارفین تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ویوی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے لیکن گوگل کی خریداری کے بعد اس میں تبدیلی آ سکتی ہے کیونکہ گوگل اور فیس بک ایک دوسرے کے حریف ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گوگل اپنے سرچ انجن کو خبروں کی بہتر تلاش کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

اس سے پہلے کمپیوٹر اور موبائل فون مصنوعات بنانے والی مشہور امریکی کمپنی ایپل نے بھی ’اسٹارٹ اپ‘ سروس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

(بحوالہ: ’’بی بی سی اردو سروس‘‘)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*