تفہیمِ حدیث سرٹیفکیٹ کورس

اسلامک ریسرچ اکیڈمی‘ کراچی کے تحت ۲۵ فروری تا ۱۳ مئی ۲۰۰۵ء ہر جمعہ بعد نمازِ مغرب ’’تفہیمِ حدیث سرٹیفکیٹ کورس‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں تقریباً ۷۰ خواتین و حضرات شریک رہے۔ حضرت مولانا فقیر حسین حجازی (شیخ الحدیث جامعہ حنیفیہ و ڈائریکٹر قرآن فائونڈیشن) نے علومِ حدیث کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کرتے ہوئے طلبہ کو اس کے مبادیات اور باریکیوں سے اچھی طرح روشناس کرایا۔ فاضل استاد نے اپنے لیکچرز میں تعارفِ حدیث‘ حجیتِ حدیث‘ علوم الحدیث‘ اصطلاحاتِ حدیث‘ کتابت و تدوینِ حدیث‘ فتنۂ وضع حدیث‘ فتنۂ انکارِ حدیث‘ مستشرقین اور حدیث‘ طبقات المحدثین اور کتبِ حدیث جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا۔ دورانِ لیکچرز سامعین کی جانب سے اس موضوع سے متعلق کئی سوالات اٹھائے گئے‘ فاضل استاد نے تشفی بخش جوابات دیے۔ جمعہ‘ ۱۳ مئی کو کورس کے اختتام پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ حضرت مولانا عبدالرئوف صاحب (صدر جمعیتِ اتحاد العلما کراچی)‘ حضرت مولانا محمد ابراہیم حنیف‘ حضرت مولانا فضلِ اکبر اور جناب سید آصف علی نے اس تقریب میں شرکت فرمائی۔ مولانا عبدالرئوف صاحب نے کورس کے شرکا کو اسناد دیں۔ تقریب میں اسلامک ریسرچ اکیڈمی‘ کراچی کے ڈائریکٹر سید شاہد ہاشمی بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر جناب علی حسین تھے۔ یہ تقریب مولانا عبدالرئوف صاحب کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*