مائیکرو سافٹ کو تاریخی جرمانہ

کمپیوٹر سافٹ ویئر کے مشہور ادارے مائیکرو سافٹ کو ایک امریکی عدالت نے موسیقی کی MP-3 ٹیکنالوجی بغیر اجازت استعمال کرنے پر ایک ارب ۵۲ کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔مائیکرو سافٹ کو جرمانے کی یہ رقم فون بنانے والی فرانسیسی کمپنی الکاٹیل لوسنٹ کو ادا کرنا ہو گی۔ کہا جارہا ہے کہ اس نوعیت کا یہ اب تک سب سے بڑا جرمانہ ہے۔سان ڈیاگو کی ایک عدالت میں دائر مقدمے میں الکاٹیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مائیکرو سافٹ آواز کو ایم پی تھری فائیلرز میں تبدیل کرنے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کر رہا ہے، اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے حقوق صرف الکاٹیل کو حاصل ہیں۔مائیکرو سافٹ نے عدالتی فیصلے کو قانون اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ایم پی تھری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اس نے جرمنی کی ایک کمپنی سے ۱۶ ملین ڈالر کے عوض لائسنس حاصل کر رہا ہے۔

ادھر الکاٹیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے خوش ہے۔ الکاٹیل لوسنٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا ’’ہم اپنے موقف کے حق میں مضبوط دلائل پیش کیے‘‘۔ مائیکرو سافٹ کے وکیل ٹام برٹ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے الکاٹیل کو ایسے سیکڑوں اداروں پر مقدمات قائم کرنے کا موقع مل جائے گا جنہوں نے ان کی طرح جرمن فرم سے ایم پی تھری ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے حقوق خرید ے ہوئے ہیں۔

(بحوالہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*