عراق جنگ

٭ ۸۰ لاکھ عراقی جو کُل آبادی کے ایک تہائی ہیں پانی، نظمِ طہارت، غذا اور گھر کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ این جی اوز کا کہنا ہے کہ عراق کا انسانی بحران ۲۰۰۲ء میں امریکی جارحیت کے بعد سے بہت زیادہ سنگین ہو گیا ہے۔

٭ عراق کی تعمیرِ نو کے لیے امریکی فیڈرل امداد ۴ء۳۷ بلین ڈالر تھی جو کہ مئی ۲۰۰۷ء تک تقریباً تمام کی تمام خرچ ہو گئی۔

(بحوالہ ’’ٹائم‘‘۔ شمارہ: ۳ا ؍اگست ۲۰۰۷ء)

*
*
*

○ موجودہ جنگ کے نتیجے میں عراق میں ۶ لاکھ ۵۵ ہزار شہریوں کی ہلاکت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ تعداد ایک متنازعہ سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جسے John Hopkins University اور بغداد کی المستنصریہ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے انجام دیا ہے۔

○ Brookings Institute کے مطابق امریکی جارحیت کے بعد مختلف پُرتشدد واقعات میں ۶۲ ہزار عراقیوں کے جاں بحق ہونے کا اندازہ ہے۔ اس ادارہ نے یہ اعداد و شمار اقوامِ متحدہ اور لاشیں شمار کرنے والے غیرتجارتی ادارہ Iraq Body Count سے حاصل کیے ہیں۔

○ Iraq Body Count کے مطابق ۷۸۳,۴۸ اموات عام شہریوں کی ہیں۔

(بحوالہ: ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ: ۲۳؍اکتوبر ۲۰۰۶ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*