Abd Add
 

شمارہ 16 جولائی 2018

پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی
جلد نمبر:11، شمارہ نمبر:14

سعودی عرب: روشن خیالی کی راہ پر۔۔۔!

July 16, 2018 // 0 Comments

الہامی تعلیمات کو کیونکر تبدیل کیا جائے،یا ان قوانین کی تبدیلی کیسے ممکن ہے،جن کوخدائی تعلیمات سمجھا جاتا ہے۔یہ وہ سوالات ہیں جس کا شاہ محمد سلمان کواس وقت سامنا ہے۔ انھوں نے اصلاحات کے نام پربعض سماجی پابندیوں پرنرمی کا اعلان کیاہے۔شاہ سلمان ہر ’’برائی‘‘ اور ’’شر‘‘ کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہناہے۱۹۷۹ء میں ہمارا فیصلہ غلط تھا۔ یاد رہے یہی وہ سال ہے جب شیعہ اسلام پسندوں نے شاہ ایران کا تختہ الٹ دیاتھا اور سنی اسلام پسندوں نے سعودی عرب میں بادشاہت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مسجد حرام پر قبضہ کر لیاتھا۔ اسی سال سوویت یونین کی افواج افغانستان میں داخل ہو گئی تھیں۔شاہ سلمان کے ان حالیہ اقدامات سے امید ہے سعودی عوام جلد محفل [مزید پڑھیے]

سب سے پہلے ایردوان

July 16, 2018 // 1 Comment

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آق پارٹی کے صدر دفتر کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع تھا۔ہزاروں لوگ آق پارٹی کی جیت کا جشن منارہے تھے، جن میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ایک شخص جس نے اپنے ہاتھ میں رجب طیب ایردوان کی تصویر اور سلطنت ِ عثمانیہ کے نشان والا جھنڈا تھاما ہوا تھا وہ پکار رہا تھا کہ ’’یہ ترکی کی نئی آزادی ہے‘‘ لیکن اُس شور میں اس کی آواز کم ہی سنائی دے رہی تھی۔ایک اور شخص جو کہ اسکول کے استاد تھے ان کا کہنا تھا کہ’’ مغرب اب ہمارے ساتھ حاکمانہ رویہ اختیار نہیں کر سکتا‘‘۔ یہ ۲۴ جولائی کی شام کا منظر تھا ۔ یہ دن کمال اتا ترک کے قائم کردہ ترکی کا ممکنہ طور پر آخری [مزید پڑھیے]

امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال

July 16, 2018 // 0 Comments

مسلح سپاہیوں کی حفاظت میں میران شاہ کا دورہ ایک خوشگوار تجربہ تھا،یہ تقریباً پچاس فیصد وزیرستان کا مرکزی و انتظامی علاقہ ہے۔یہ قبائلی علاقہ جات ایک عرصے تک اس وقت سے جہادیوں کے زیر اثر رہے جب اوباما اس علاقے کو دنیا کا خوفناک علاقہ کہتے تھے، لیکن کچھ ہی عرصے بعد پاک آرمی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا اور یہ علاقہ اپنے کنٹرول میں کر لیا۔ ۲۰۱۴ء سے جاری آپریشن ۲۲ مہینوں کی جدو جہد کے بعد اپنے مقاصد حاصل کرچکا ہے۔اس وقت پاک آرمی کے جنرلوں کا کہنا ہے کہ میران شاہ دہشت گردی کی انتہا سے اب امن کے استحکام کی طرف تیزی سے سفر طے کر رہا ہے ۔مجموعی طور پر پورے پاکستان میں امن و امان کی [مزید پڑھیے]

اُردن: خطرات کے دوراہے پر!

July 16, 2018 // 0 Comments

اُردن میں ہونے والے حالیہ مظاہروں سے ظاہر ہوتاہے کہ خطے میں جاری جغرافیائی سیاست اور معاشی بحران نے اُردن پر بھی اپنے اثرات مرتب کیے ہیں۔اس بحران میں شامی مہاجرین کی آباد کاری، جنوبی شام میں افواج کی تعیناتی پر اتفاق،مسئلہ فلسطین کے ممکنہ حل کے نتائج او ر کچھ دہشت گر د تنظیموں کی کامیابی کے کم ہوتے ہوئے امکانات شامل ہیں۔اسی دوران مقامی اور علاقائی جماعتیں ان مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔[مزید پڑھیے]