شمارہ 16 جون 2008

پندرہ روزہ معارف فیچر کراچی۔ شمارہ نمبر: 188

’’تہذیب اسلامی کے احیاء میں ایران کا کردار‘‘

June 16, 2008 // 0 Comments

انقلاب سے پہلے ایران اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی تھالیکن بعد میں سب سے بڑا دشمن بنا، اس حوالے سے ہمیں توقع تھی کہ عربوں کے اندر انقلاب ایران کی پذیرائی کے لیے مثبت جذبات پیدا ہوں گے لیکن عرب حکومتوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ اور اس کی بڑی وجہ عرب حکمرانوں کا قومی تعصب تھا جس نے اس انقلاب کی پذیرائی کو روکنے کی کوشش کی اور یہی وہ نکتہ ہے جس کی طرف اسلام نے بہت زیادہ توجہ دی ہے کہ اسلام کے اندر عصبیت اور قومی تعصب کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔