شمارہ 16 ستمبر 2015

مراکش: بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کامیاب

September 16, 2015 // 0 Comments

مراکش میں سیاسی استحکام کی وہ سطح نہیں رہی، جو ہوا کرتی تھی اور جس کے ذریعے بہتر انداز سے آگے بڑھنا ممکن تھا۔ بلدیاتی انتخابات کو حکمراں جماعت کی مقبولیت کے لیے ایک بڑی آزمائش کے روپ میں دیکھا جارہا تھا۔ بادشاہت ختم کرنے اور جمہوری اصلاحات نافذ کرنے کے لیے چلائی جانے والی ملک گیر تحریک کے نتیجے میں موجودہ حکومت کو قائم ہونے کا موقع ملا تھا۔ پی جے ڈی سے عوام کو کسی بھی دوسرے معاملے سے زیادہ اس بات کی توقع رہی ہے کہ وہ ملک کو زیادہ سے زیادہ جمہوریت کی طرف لے جانے میں اپنا کردار عمدگی سے ادا کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات کو عوام نے جمہوریت کی طرف لے جانے والے ایک اہم راستے کے طور پر [مزید پڑھیے]

ایران کے جنرل سلیمانی کا عروج وزوال

September 16, 2015 // 0 Comments

ایران کے سب سے نمایاں فوجی افسر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو اندرون ملک ایک عرصے سے عزت و احترام حاصل ہے مگر وہ کبھی منظر عام پر نہیں آئے تھے، یہاں تک کہ عراق کے محاذوں پر لی گئی ان کی تصاویر سماجی میڈیا پر آئیں جن میں وہ داعش کے جہادیوں کو بغداد سے پرے دھکیلنے والوں کی قیادت کرتے دکھائی دیے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بیرونی دھڑے قدس فورس کے ۵۸ سالہ کمانڈر پھر اس تیزی سے مقبول ہوئے کہ سال کے بہترین آدمی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ جنرل سلیمانی کی تصاویر کو شروع میں نظر انداز کیا گیا مگر چونکہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں اپنی دھاک بٹھانا چاہتا تھا، لہٰذا بعد ازاں ان تصاویر کو ریاستی اخبارات میں خوب جگہ [مزید پڑھیے]

حزب اﷲ کی بڑھتی ہوئی طاقت

September 16, 2015 // 0 Comments

ایک لبنانی قبرستان میں قبروں کے کتبے حزب اللہ کی کہانی سناتے ہیں۔ شام کی سرحد کے ساتھ واقع پتھریلی پہاڑیوں کے نیچے واجبی قبریں جوان آدمیوں کی تصاویر کے ساتھ موجود ہیں، ان قبروں پر خوبصورت خطاطی میں ان کے نام بھی کندہ ہیں۔ حزب اللہ کے ابتدائی دور میں بھرتی ہونے والوں میں سے ایک کی قبر پر لکھا ہے ’’ایک مکروہ صیہونی فضائی کارروائی میں وفات پائی‘‘۔ یہ تیس سال پہلے یہاں وادی بقاع میں مارے گئے تھے۔ کئی میٹر کے فاصلے پر ایک خاندان اپنے پیارے کی موت کا غم منا رہا ہے جو ایک دن پہلے شام کے قصبے زابادانی میں انتقال کر گیا۔ یہ پراسرار فوج جو کبھی کار دھماکوں اور قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے جانی جاتی [مزید پڑھیے]