ترکی کے سابق وزیراعظم نجم الدین اربکان انتقال کر گئے

ترکی کی اسلامی تحریک کے قائد اور سابق وزیراعظم پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین اربکان اتوار، ۲۷ فروری ۲۰۱۱ء کو انقرہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ۳جنوری کو شریانوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مرحوم نے بحیثیت وزیراعظم اور اپنی ذاتی حیثیت میں بھی کئی بار پاکستان کا دورہ کیا۔ وہ ترقی پذیر اور کثیر آبادی والے اسلامی ممالک کی تنظیم D-8 کے بانی تھے۔ پروفیسر اربکان ۱۹۲۶ء میں سینوپ میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۶۹ء میں قونیا سے آزاد حیثیت میں پہلی بار اسمبلی کے ممبر منتخب ہو کر میدانِ سیاست میں آئے۔ انہوں نے ۱۹۷۰ء میں ملی نظام پارٹی قائم کی۔ ۱۹۷۱ء میں پابندی لگنے کے بعد ملی سلامت پارٹی بنائی۔ ۱۹۸۰ء میں انہیں پابندی لگا کر ۱۹۸۷ء تک سیاست سے باہر رکھا گیا۔ ۱۹۸۷ء میں ان کی رفاہ پارٹی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ وہ دس ماہ تک ترکی کے وزیراعظم رہے۔ پروفیسر اربکان ترکی کی ملّی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے داعی، عالمی اتحادِ اُمت کے علمبردار اور پاکستان کے سچے خیر خواہ اور دوست تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتیں نازل اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

☼☼☼

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*