آبادی کا تناسب

آبادی کا تناسب

☼ چین میں ۱۰۰ لڑکیوں پر ۱۱۹ لڑکوں کا تناسب ہو گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے چینی حکومت نے جنس کی تخصیص کی بنا پر اسقاطِ حمل کو گذشتہ ہفتے ممنوع قرار دے دیا ہے۔

☼ ۶ جنوری کو چین میں ایک بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی چین کی آبادی اب ایک ارب ۳۰ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

☼ ڈولفن تیرنے کی حالت میں ہی سوتی ہے۔ اُس وقت اُس کا آدھا دماغ سوتا ہے۔ جبکہ آدھا دماغ اس کے سانس کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے اور ایک آنکھ مشاہدے کا کام کرتی ہے۔

☼ سفید تاج والی گوریّا اپنی سالانہ نقل مکانی کے دوران بہت کم سوتی ہے۔ اس سے اس کی پرواز میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

☼ نر شیر یومیہ ۱۲ گھنٹے سوتا ہے۔

☼ بڑے جانوروں کو چھوٹے جانوروں کے مقابلے میں کم نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہاتھی یومیہ صرف ۴ گھنٹے سوتا ہے اور وہ بھی کھڑے کھڑے۔

☼ بھورے رنگ کا بڑا چمکادڑ پورے موسمِ سرما میں غار کے اندر حالتِ نیند میں ہوتا ہے۔ یہ ہفتوں بے حس و حرکت لٹکا رہتا ہے۔

☼ ایران کے شہر ’’بام‘‘ میں ۲۰۰۳ء میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ۰۰۰,۳۱ لوگ لقمۂ اجل بن گئے تھے۔ امداد اور بحالی کی مد میں مختلف ملکوں نے ایک ارب (۰۰۰,۱ ملین) ڈالر کا وعدہ کیا تھا۔ ایرانی صدر سید محمد خاتمی کے مطابق وعدے کے برعکس صرف ۱۷ ملین ڈالر موصول ہوئے (۷ء۱ فیصد)۔ تو کیا سونامی کے متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے موعودہ امداد کا بھی یہی حشر ہو گا؟

☼ عراق میں بڑی تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تلاش میں امریکا نے ۲۲ ماہ صرف کیے۔ جنوری ۲۰۰۵ء تک اس کا نتیجہ صفر رہا۔ اب اس تلاشی مہم کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

☼ چین سے درآمدات بڑھنے کے نتیجے میں ۱۹۸۹ء سے ۲۰۰۳ء تک ۱۶ لاکھ ۶۰ ہزار امریکی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ اسی مدت میں چین کو برآمدات کے نتیجے میں ایک لاکھ ۹۹ ہزار امریکیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

(’’ٹائم‘‘ میگزین)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*